National News

پاکستان کو بپن راوت کی نصیحت، بلیک لسٹ ہونے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کا رروائی کرے

پاکستان کو بپن راوت کی نصیحت، بلیک لسٹ ہونے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کا رروائی کرے

فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی پیرس میں ہوئی اہم میٹنگ میں پاکستان کو ٹیرر فنڈنگ اور منی لانڈرنگ روکنے میں ناکام رہنے پرکو بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کے لئے کچھ مہینوں کی اور مہلت دی گئی ہے۔اس کو جلد ہی گرے لسٹ میں ڈالا  جاسکتا ہے ۔ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کی فضیحت کے بعد ہندوستان کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ  گرے لسٹ میںہونا  کسی بھی ملک کے لئے  ایک بڑا جھٹکا ہے ۔انہوں نے  پاکستان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسے بچنا ہے تو دہشت گردوں پر کارروائی کرنی ہو گی۔

PunjabKesari
بپن راوت نے کہا کہ فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے پڑوسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کے انتباہ کے بعد پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کا دبا ؤہے۔ جس طرح سے پاکستان کو فروری 2020 تک کی مہلت ملی ہے، اس سے اس پر دباؤ ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔ گرے لسٹ میں شامل ہونا ہی کسی بھی ملک کے لئے بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ میں پاکستان کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے فروری 2020 تک مہلت دی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں پر کارروائی کرنے کے تعلق سے ایکشن پلان پورا کرے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر طے وقت تک پاکستان نے دہشت گردوں کو دی جانے والی فنڈنگ پر روک لگانے کے سلسلہ میں کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا تو اس پر کارروائی کی جائے گی اور اس کو بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top