بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک لیفٹیننٹ کرنل (اعزازی) کے طور پر ٹیریٹوریل آرمی کی پیروشوٹ ریجمنٹ کی وکٹر فورس کے ساتھ کشمی رمیں ڈیوٹٰ کریں گے۔ اس درمیان دھونی کی سکیورٹی کو لے کر اٹھ رہے سوالات پر لگام لگاتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ دھونی کو سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے، وہ تو عوام کی خدمت کریں گے۔
جنرل راوت نے ایک میڈیا گروپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ دھونی فوج کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ کسی بھی دیگر فوجی کی طرح دھونی ایک محافظ کا کردار نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک بھارتیہ شہری فوج کی وردی پہنتا ہے تب اسے وردی سے جڑے کام کو پورا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوتا ہے۔ دھونی نے اپنی ابتدائی ٹریننگ کرلی ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ وہ اپنا کام پورا کریں گے۔