کہا جاتا تھا کہ بحریہ( بحریہ فوج) خواتین کے لئے نہیں بنی ہے۔ اس میں جاکر خواتین کیا کریں گی ،کس طرح کریں گی؟ لیکن آج یہی خواتین اپنی ہمت سے بحریہ میں ہر روز نئی تاریخ رقم کرتی ہیں۔اب 2 دسمبر کو ہندوستانی بحریہ کو پہلی خاتون پائلٹ ملنے جا رہی ہے۔بہار کی رہنے والی لیفٹیننٹ شوانگی فکسڈ ونگ ڈورنیر سرویلانس طیارے اڑائیں گی۔
کوچی سے جوائن کریں گی ڈیوٹی
بہار کے مظفر پور کی رہنے والی شوانگی کوچی میں آپریشن ڈیوٹی جوائن کریں گی ۔شوانگی نے ڈی اے وی پبلک سکول سے اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ ٹیکنا لوجی سے بی ٹیک کیا ہے ۔
ایس اے سی (پائلٹ )کے طور پر ہوئی تھی شامل
شوانگی بھارتیہ بحریہ اکیڈمی میں 27 این او سی کورس کے تحت ایس اے سی (پائلٹ ) کے طور پر شامل ہوئی تھی ۔گزشتہ سال جون میں وائس ایڈ مرل اے کے چاولہ نے رسمی طور پر بحریہ کا حصہ بنایا تھا اور اب شوانگی سرویلانس طیارہ اڑائیں گی ۔ یہ سرویلانس طیارے کم دوری سے سمندری مشن پر بھیجے جاتے ہیںاس میں ایڈوانس سرویلانس راڈار ، الیکٹرانک سینسر اور نیٹ ورکنگ جیسی کئی تکنیک موجود ہوتی ہیں۔
بحریہ میں بھاؤنا کانت تھی پہلی پائلٹ
بتادیں کہ اسی سال بھاونا کانت نے ہندوستانی بحریہ میں پہلی خاتون پائلٹ کے طور پر جوائننگ کی تھی ۔ ا ن کے علاوہ موہنا سنگھ اور اونی چترویدی بھی فائٹر پائلٹ بنی تھی ۔وہیں 2021 تک ہندوستانی بحریہ میں 100 خواتین فوجیوں کا پہلا بیچ بھی شامل ہوجائے گا ، جنہیں ہندوستانی بحریہ کے کور آف ملٹری پولیس کمشنر کیا جائے گا ۔