National News

بگ باس :روبینہ کا ڈانس دیکھ کر حیران رہ گئے علی گونی، بھاگ کر گئے اور پیر چھونے لگے

بگ باس :روبینہ کا ڈانس دیکھ کر حیران رہ گئے علی گونی، بھاگ کر گئے اور پیر چھونے لگے

ممبئی: بگ باس میں گزشتہ دنوں گھر میں تیوہاروں کو سلیبریٹ کیا گیا۔ دیوالی پر تمام کنٹسٹنٹ کے گھر سے انہیں تحفے آئے۔ وہیں اتوار کو کنٹسٹنٹس نے سلمان خان کے لئے قوالی کی محفل کا انعقاد کیا۔ اب گھر میں کچھ خاص مہمانوں نے انٹری لی ہے، جنہیں اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے روبینہ دلیک اور کویتا کوشک نے ڈانس بھی کیا۔ بگ باس  کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں روبینہ دلیک اور کویتا کوشک فلم گرو کے گانے مایا مایا پر جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Bigg Boss 14: रुबीना का डांस देख हैरान रह गए अली गोनी, भागकर गए और छूने लगे  पैर...
ویڈیو کو روبینہ دلیک کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے، جس میں وہ بگ باس کے گھر میں آئے مہمان مونالیسا اور سدھا چندرن کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں۔ ڈانس تو روبینہ اور کویتا کوشک دونوں ہی کر رہے ہوتے ہیں، لیکن علی گونی کی نظر مرکوز ہوتی ہے روبینہ دلیک پر۔ ان کا ڈانس دیکھ کر وہ حیران نظر آتے ہیں۔


جیسے ہی دونوں کا پرفارمنس ختم ہوتا ہے، علی گونی بھاگ کر جاتے ہیں اور روبینہ دلیک کا پیر چھونے لگتے ہیں۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ علی گونی کو روبینہ دلیک کا ڈانس بہت پسند آیا ہے۔ اس پر روبینہ ہنسنے لگتی ہیں۔ یہی نہیں مونالیسا اور سدھا چندرن بھی روبینہ کی ادائیں دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہی شو سے شاردل پنڈت باہر ہوئے ہیں۔ شاردل پنڈت  کے ساتھ روبینہ دلیک گھر سے بے گھر ہونے کے لئے نامزد تھیں، لیکن وہ بچ گئیں۔



Comments


Scroll to Top