National News

حیدرآباد عصمت دری :ملزمین نے حیوانیت کی تمام حدود کو کیا تھا پار

حیدرآباد عصمت دری :ملزمین نے حیوانیت کی تمام حدود کو کیا تھا پار

نیشنل ڈیسک : حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی آبرو ریزی کے بعد قتل کے معاملے میں آئے روز نئے خلاصے ہو رہے ہیں ۔ خاتون ڈاکٹر کی جلی ہوئی لاش کی ڈین این اے رپورٹ سے ایک چونکا دینے والی بات سامنے آئی ہے ۔  رپورٹ کے مطابق حیوانیت کے بعد ملزمین نے خاتون ڈاکٹر کو زبردستی شراب بھی پلائی تھی ۔ 

PunjabKesari
دراصل واردات کے بع دپولیس نے کہا تھا کہ ملزمین نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ریپ اور قتل کرنے سے پہلے زبردستی شراب بھی پلائی تھی ۔ اب پوسٹ مارٹم فاررینسک ٹاکسیکو لاجی نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ ڈی این اے جانچ سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ جائے واردات پر پائے گئے سیمنل کے داغ چار ملزمین کے ہی تھے ۔ 

 PunjabKesari
بتا دیں کہ واردات کے دن متوفیہ خاتون ڈاکٹر کی بیچ راستے میں سکوٹی خراب ہوگئی تھی ۔ سنسان جگہ گاڑی خراب ہونے سے وہ ڈری ہوئی تھی ۔ا س نے اپنے لواحقین کو فون کر اس کی اطلاع دی ۔ بعد میں اس کا فون بند ملا اور پھر جلی ہوئی حالت میں اس کی لاش برآمد ہوئی ۔ چار ملزمین نے ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی آبرو ریزی کرنے کے بعد قتل کر لاش کو جلا یا تھا ۔ حالانکہ واردات کے 10 دن بعد چاروں ملزمین پولیس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top