Latest News

کرائم برانچ کا بڑا خلاصہ، شاہین باغ میں گولی چلانے والا نوجوان  ''آپ'' کارکن

کرائم برانچ کا بڑا خلاصہ، شاہین باغ میں گولی چلانے والا نوجوان  ''آپ'' کارکن

نئی دہلی : شاہین باغ میں ہفتہ کو ہوا میں گولیاں چلا کر ہنگامہ مچانے والے نوجوان کے بارے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کرائم برانچ نے گولی چلانے والے ملزم نوجوان کپل گوجر کا عام آدمی پارٹی سے  کنیکشن ہونے کا خلاصہ کیا ہے ۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ملزم کپل گوجر سے پوچھ گچھ میں یہ اہم انکشاف کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں کپل کے والد گجے سنگھ گوجر بھی آپ سے جڑے ہوئے ہیں۔ کرائم برانچ کے مطابق تفتیش میں کپل گوجر نے بتایا کہ اس نے اور اس کے والد نے سال 2019 کے ابتدائی مہینے میں آپ کی رکنیت لی تھی۔

PunjabKesari
کرائم برانچ کو کپل گوجر کے موبائل میں کچھ تصاویر ملی ہیں جس سے یہ اہم انکشاف ہوا ہے۔ان تصاویر میں ملزم کپل گوجر اور اس کے والد گجے سنگھ عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ، آپ لیڈر آتشی  کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔وہیں ایک تصویر میں کپل کے والد گجے سنگھ گوجر دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصاویر تقریباً ایک سال پہلے کی بتائی جا رہی ہیں۔ان تصاویر میں کپل عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور پارٹی لیڈر آتشی مارلینا کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top