National News

شرد پوار 2022 تک بن سکتے ہیں ملک کے صدر : دلیپ دیو دھر

شرد پوار 2022 تک بن سکتے ہیں ملک کے صدر : دلیپ دیو دھر

ممبئی : مہاراشٹر میں چل رہی سیاسی جنگ  کے درمیان بڑی ہی حیران کر دینے والی خبر آئی ہے ۔ اس خبر سے سیاسی گلیارے میں ہلچل مچ سکتی ہے ۔ آر ایس ایس پر 43کتابیں لکھنے والے دیپ دیو دھر نے دعویٰ کیا ہے کہ این سی پی سربراہ شرد پوار 2022 میں ملک کے صدر بن سکتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
آر ایس ایس لیڈر دلیپ دیو دھر  نے پیشینگوئی کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سنیچر کے روز بھاجپا کی حکومت کے قیام میں شرد پوار کی بھی خاموش رضامندی ہے کیونکہ وہ 2022 میں شرد پوار کو این ڈی اے کا صدراتی امیدوار بنا کر تحفہ دے سکتی ہے ۔ 
دلیپ دیو دھر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سپریا سلے کو جلد ہی وزیر اعظم نریند رمودی کی کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے ۔ دلیپ دیو دھر نے کہا کہ آر ایس ایس کا ایک گروپ خوش ہے کہ بھاجپا این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا رہی ہے کیونکہ شو سینا کے اڑیل رویے سے آر ایس ایس ناراض ہے ۔ مہاراشٹر میں چل رہی سیاسی گہما گہمی کے درمیان اب تک شرد پوار کا بھاجپا کے خلاف کوئی بڑا بیان بھی نہیں آیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top