Latest News

بھیم آرمی کے سربراہ کو  ملی مشروط ضمانت، چار ہفتوں کے دہلی چھوڑنے کا حکم

بھیم آرمی کے سربراہ کو  ملی مشروط ضمانت، چار ہفتوں کے دہلی چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: بھیم آرمی کے سپریمو چندرشیکھر آزاد کو دہلی کی تیس ہزاری کورٹ سے مشروط ضمانت مل گئی ہے۔کورٹ نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں چندرشیکھر آزاد کو چار ہفتوں کے لئے دہلی چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔کورٹ نے یہ بھی کہا کہ جب تک کیس میں چارج شیٹ دائر نہیں ہوتی تب تک وہ ہر ہفتہ کو سہارنپور میں ایس ایچ او کے سامنے حاضری دیں گے۔
بدھ کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے چندر شیکھر کو پھٹکار بھی لگائی۔کورٹ نے چندر شیکھر سے کہا کہ آپ کو انسٹی ٹیوشن اور وزیر اعظم کا احترام کرنا چاہئے۔بتا دیں کہ چندر شیکھر پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی میں مظاہرے کے دوران آگ زنی اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام لگا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top