National News

ایئر ٹیل نے لداخ کے 26 گاؤوں میں لانچ کی 4G اور 2G سروس

ایئر ٹیل نے لداخ کے 26 گاؤوں میں لانچ کی 4G اور 2G سروس

گیجیٹ ڈیسک : ہندوستانی ٹیلی کام کمپنی ایئر ٹیل نے لداخ کے 26 گاؤوں میں 4جی اور 2 جی انٹرنیٹ سروسز بحال کردی ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہی ایئر ٹیل ملک کی پہلی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے ۔ جس نے اس علاقے میں صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرائی ہے ۔ آپ کو بتا دیں کہ کل ملا کر 150 کلو میٹر کے علاقے میں یہ سروس شرع کی گئی ہے اور ان میں کارگل - بٹالیک - ہنوتھانگ ، سکوبوشون اور خلص وغیرہ علاقے میں شامل ہیں ۔ 

PunjabKesari
ایئر ٹیل کا بیان
 بھارتیہ ٹیلی کام کے اپر ناتھ کے سی ای او منو سود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ لداخ کے لوگوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے ۔ لداخ کے 26 گاؤوں میں 4G اور 2G سروسز شروع ہونے کے بعد وہاں کے لوگ ویڈیوسٹریمنگ کا لطف لے سکیں گے اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ چلا سکیں گے ۔ کمپنی ڈیجیٹل انڈیا کے تحت لداخ میں سرمایہ کرتی رہے گی ۔ 
آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے ایئر ٹیل نے پروجیکٹ لیپ کے تحت دسمبر 2017 میں اپنی 4G سروسز کو شروع کیا تھا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top