Latest News

بھیم  آرمی کے بند  میں پھنسی گاڑی ، سرپنچ کی ماں  نے ہسپتال  پہنچنے سے پہلے توڑا دم

بھیم  آرمی کے بند  میں پھنسی گاڑی ، سرپنچ کی ماں  نے ہسپتال  پہنچنے سے پہلے توڑا دم

جالندھر : بھیم آرمی کے چیف  چندر شیکھر  آزاد  کی کال  پر بلائے گئے بھارت بند کا خمیازہ  ایک سرپنچ کو اپنی  ماںکی جان دے کر بھگتنا پڑا  ہے ۔ معاملہ جالندھر کے بھوگپور کا ہے جہاں گائوں ڈلہ کے سرپنچ  چرنجیت سنگھ اپنی بیمار ماں  کو  گاڑی میں  ہسپتال لے کر جا رہے تھے ، اس دوران  آدم پور ٹی وی پوائنٹس  چیک پر بھیم آرمی کے  کارکنوں   کے  لگائے  جام میں انکی گاڑی  پھنس  گئی ۔ کافی مشقت کے بعد  بھی وہ  جام میں پھنسے رہے  جسکے چلتے انکی ماں نے گاڑی میںہی د م  توڑ  دیا ۔

بتایا جا رہا  ہے کہ جام میں پھنسی  انکی گاڑی کو پولیس بھی وقت پر نہیں نکال سکی ۔ موقع پر پولیس نے گاڑی  کو  مشقت کے بعد جام سے  نکلوایا تو دیا لیکن تھوڑی  دور جانے   پر ہی انکی ماں کا انتقال ہو گیا ۔اگر  وقت   رہتے  انہیں ہسپتال پہنچایا جاتا  تو  شاید  بچ جاتی ۔ بند کاسب سے زیادہ اثر بہار  میں دیکھنے کو ملا ہے۔ پنجاب میں دلتوں کی تعداد تیس  فیصد سے بھی زیادہ ہے ، جس کے چلتے پنجاب بندکے مختلف  حصوں میں بھی پروموشن میں ریزرویشن ، این پی آر اور این آر سی کے  خلاف میں   مظاہرے کئے جا رہے ہیں ۔ مظاہرین   نے جہاں امرتسر  میں ریلوے ٹریک کو جام  کر دیا ہے ، وہی ہوشیار  پور  سے جالندھر  کی طرف  جانے والی گاڑیوں  کی  آمدورفت  بھی ٹھپ کر دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top