National News

رنویر۔ عالیہ کے ساتھ بیجو باورا بنائیں گے سنجے لیلا بھنسالی

رنویر۔ عالیہ کے ساتھ بیجو باورا بنائیں گے سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم بیجو باورا بنا سکتے ہیں سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے نجے لیلا بھنسالی گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے بعد اپنی اگلی فلم بیجو باورا شروع کریں گے اس فلم کے بارے میں کافی عرصے سے مباحثے جاری ہیں۔
بیجو باورا سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ہے بھنسالی یہ فلم رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بنانا چاہتے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی۔بتایا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بیجو باورا شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ فلم راکی اور رانی کی عشقیہ کہانی ختم کرتے ہی بیجو باورا شروع کریں گے۔سنجے لیلا بھنسالی 2022 کے وسط سے بیجو باورا شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ بیجو باورا کا سیٹ ایک بڑے اسٹوڈیو میں لگائیں گے اور فلم کو ایک ہی بار میں ختم کریں گے۔



Comments


Scroll to Top