Latest News

رام مندر پر فیصلے سے قبل وزارت داخلہ کی تمام ریاستوں کوایڈوائزری،ایودھیا پر ڈرون سے نظر

رام مندر  پر فیصلے سے  قبل وزارت داخلہ کی  تمام ریاستوں کوایڈوائزری،ایودھیا پر ڈرون سے نظر

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کے لئے  ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  ایڈوائزری میں تمام ریاستوں کو الرٹ رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔وزارت کے ایک افسر نے کہا کہ وزارت داخلہ نے رام جنم بھومی - بابری مسجد زمین تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے پیش نظر تمام ریاستوں سے چوکس رہنے کو کہا ہے۔ ڈرون  سے ایودھیا شہرکی نگرانی  کی جا رہی ہے -

PunjabKesari
بتا دیں کہ سپریم کورٹ جلد ہی  ایودھیا   معاملے  پر اپنا اہم فیصلہ سنا سکتی ہے، جس کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے مرکزی وزارت داخلہ نے اتر پردیش میں قانونی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے نیم فوجی دستوں کی 15 کمپنیوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ سینٹرل فورس کے قریب 4000  جوان 18 نومبر تک ریاست میں تعینات رہیں گے۔پوری ریاست میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے ۔ ایودھیا آنے والے تمام راستوں پر پولیس تلاشی مہم چلا رہی ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی 17 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، ایسے میں ایودھیا میں رام جنم بھومی - بابری مسجد اراضی  تنازعہ پر اب فیصلہ کسی بھی دن آ سکتا ہے۔

PunjabKesari

وی ایچ پی نے بندکیا پتھر تراشی کا کام
رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)نے رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کو تراشنے کا کام بند کر دیا ہے۔وی ایچ پی نے 1990 کے بعد سے پہلی بار پتھر تراشنے کا کام بند کر دیا ہے۔ وی ایچ پی کے مطابق 1.25 لاکھ مکعب فٹ پتھر پہلے ہی تراشا جا چکا ہے۔تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اتنا پتھر مجوزہ مندر کی پہلی منزل کی تعمیر کے لئے کافی ہے اور باقی ڈھانچے کے لئے 1.75 لاکھ مکعب فٹ پتھر اب بھی تراشا جانا ہے۔

PunjabKesari

وی ایچ پی نے متنازعہ معاملے پر فیصلہ آنے سے پہلے اپنے کارکنوں سے امن برتنے اور  جشن کا ماحول بنانے سے بچنے کی اپیل کی۔وی ایچ پی نے کہا کہ ہم سب کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کوئی بھی واقعہ کو ہندؤوں اور مسلمانوں کے خوشگوار تعلقات میں زہر گھولنے والا  نہیں ہونا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top