Latest News

سی اے اے کی حمایت میں اتری بنگلہ دیش کی اقلیتی تنظیمیں،بتایا:'' انسانیت  کے تئیں بہتر ین قدم''

سی اے اے کی حمایت میں اتری بنگلہ دیش کی اقلیتی تنظیمیں،بتایا:'' انسانیت  کے تئیں بہتر ین قدم''

انٹرنیشنل ڈیسک : بنگلہ دیش کے مذہبی اقلیتوں کی قیادت کرنے والے لوگوں اور تنظیموں کے ایک گروپ نے شہریت ترمیمی قانون کو انسانی قدم بتاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعے سے ہندوستان نے بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان  کے لاکھوں غیر مسلمانوں کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر مسلمانوں کو حال کے سالوں میں اپنا ملک چھوڑنا پڑا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لئے دعویٰ بھی نہیں کر سکتے ۔  شہریت ترمیمی قانون  کے مطابق پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی طور پر ستائے جانے کے بعد وہاں سے بھاگ کر 31 دسمبر 2014 تک ہندوستان آئے ہندو ، سکھ بودھ ، جین پارسی اور عیسائی طبقہ کے لوگوں کو  ملک کی شہریت دی جائے گی ۔ 
گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس قانون کے ذریعے ہندوستان نے حال کے سالوں میں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے بھاگ کر آئے لاکھوں غیر مسلموں کے تئیں اپنے ذمہ داری کو پورا کیا ہے ۔ یہ مہاجرین ہیں ، جو ہندوستان میں اپنے حقوق  کے لئے دعویٰ نہیں کر سکتے ۔ سی اے اے نے انہیں حقوق دئیے ہیں ۔ 
جن تنظیموں نے اس بیانات پر دستخط ئے ہیں ان میں بنگلہ دیش مائنارٹی کولزن ( امریکہ )، بنگلہ دیش مائنارٹی الائنس ( کینیڈا)، بنگلہ دیش مائنارٹی کونسل ( سوئٹزر لینڈ)، بنگلہ دیش ہندو کولزن ( امریکہ ) اور بنگلہ دیش ہندو بودھ عیسائی کمیونٹی کونسل ( فرانس ) شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں ہندوستانی حکومت بنگلہ دیش میں ظلم و ستم جھیل رہے غیر مسلم طبقوں کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top