Latest News

ششی تھرور کیخلاف جاری وارنٹ پر لگی روک ، وزیر اعظم کوبتایا تھا  ''شو لنگ پر بیٹھا بچھو''

ششی تھرور کیخلاف جاری وارنٹ پر لگی روک ، وزیر اعظم کوبتایا تھا  ''شو لنگ پر بیٹھا بچھو''

نیشنل ڈیسک : دہلی کی راؤت ایونیو عدالت نے کانگرس کے سینئر لیڈر ترووننت پورم سے ایم پی ششی تھرور کے خلاف ہتک عزت معاملے میں ضمانتی وارنٹ پر روک لگا دی ہے ۔ غور طلب ہے کہ بدھ کے روز عدالت نے تھرور کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا ۔ کیونکہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔ تھرور کے خلاف یہ معاملہ بھاجپا لیڈر راجیو ببر نے درج کرایا ہے کیونکہ انہون ںے مبینہ طور پر وزیر اعظم مودی کو لے کر 'شو لنگ پر بیٹھا بچھو' والا بیان دیا تھا ۔ 

PunjabKesari
اس سے پہلے عدالت نے سابق مرکزی وزیر اور تھرور کے خلاف ہتک عزت کے الزام طے کرنے کے معاملے میں سات اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا ۔ عدالت کے سی ایم ایم سمر وشال نے ششی تھرور کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل سلمان خورشید نے کہا تھا کہ ببر کی شکایت قابل سماعت نہیں ہے ۔ وہ اس معاملے میں متاثر نہیں ہیں کیونکہ مبینہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کے بارے میں کی گئی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top