National News

کانگرس لیڈر ششی تھرور کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، مودی کا موازنہ شو لنگ پر بیٹھے بچھو سے کر نے  کا معاملہ

کانگرس لیڈر ششی تھرور کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری، مودی کا موازنہ شو لنگ پر بیٹھے بچھو سے کر نے  کا معاملہ

قومی دارالحکومت دہلی کے راوج ایونیو کورٹ نے دگج کانگرس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کے خلاف منگل کو ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔تھرور پر الزام ہے کہ وہ ہتک عزت کے ایک معاملے میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق کورٹ نے بی جے پی لیڈر راجیو ببر کی شکایت کے بعد تھرور کے خلاف یہ ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔ 


واضح رہے کہ کیرالہ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے گزشتہ سال بنگلور لٹریٹر فیسٹیول کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے  انکا موازنہ شو لنگ پر بیٹھے بچھوسے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ '  پی ایم مودی شولنگ پر بیٹھے بچھو کی طرح ہیں'۔ آپ انہیں اپنے ہاتھ سے ہٹا نہیں سکتے ہیں اور آپ  اس کو چپل سے  بھی مار نہیں سکتے ہیں۔
ششی تھرور کے اس تبصرے کے بعد بی جے پی راجیو ببر  نے  تھرور کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ کانگرس لیڈر کے بیان سے ان کی جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کے بیان سے ملک بھر کے لاکھوں کروڑوں شیو بھگتوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
انہیں اس  معاملے میں کورٹ میں پیش ہونا تھا ، لیکن وہ نہیں ہوئے ۔ جس کی وجہ سے  غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا ہے ۔بتا دیں کہ کورٹ نے کانگرس لیڈر کو اب 27 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔اس کے علاوہ ان پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top