Latest News

بغداد : لگاتار دوسرے عراق میں  امریکی ہوائی حملہ ، 6 لوگوں کی موت

بغداد : لگاتار دوسرے عراق میں  امریکی ہوائی حملہ ، 6 لوگوں کی موت

بغداد : امریکہ نے ایران کے دوسرے سب سے طاقتور لیڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں مار گرانے کے ایک دن بعد سنیچر کے روز پھر ہوائی حملہ کر کے 6 لوگوں کو مار دیا ہے ۔ حملے میں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ مارے گئے لوگ ایران حمایتی ملشیا حشدالشابی  کے بتائے جارہے ہیں ۔ حشدالشابی ایران حمایتی پاپیولر موبلائزیشن فورسس کا دوسرا نام ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے تاجی علاقے میں ہوا  ۔ 
ذرائع نے بتایا کہ ملشیا  کی تین میں سے دو  گاڑیوں میں آگ کی لپٹیں دیکھی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی حملے میں ان گاڑیوں میں سوار 6  لوگ زندہ جل گئے ۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق قریب 1.12 بجے ہوا ۔ 
اس سے پہلے امریکہ نے جمعرات دیر رات عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی حملہ کرکے ایران کے تجربہ کار قدس فورس کے اہم میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مار ڈالا تھا ۔ سلیمانی کا قافلہ بغداد ایئر پورٹ کی جانب بڑ رہا تھا ، اسی دوران امریکہ نے ہوائی حملہ کر دیا ۔ اس حملے میں ایرانی حمایتی پاپیولر موبلائزیشن فورس کے نائب کمانڈر ابو مہدی ال مہاندس بھی مارے گئے تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top