Latest News

بابل سپریو نے اویسی کو بتایا دوسرا ذاکر نائیک، کہا- زیادہ بولے تو ہمارے پاس قانون ہے

بابل سپریو نے اویسی کو بتایا دوسرا ذاکر نائیک، کہا- زیادہ بولے تو ہمارے پاس قانون ہے

مرکزی وزیر بابل سپریو نے  آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم  )کے صدر اسد الدین اویسی کا موازنہ ذاکر نائیک سے کیا ہے۔سپریو نے کہا کہ اسد الدین اویسی دوسرے ذاکر نائیک بن رہ ہے  ہیں۔اگر وہ ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں، تو ہمارے ملک میں قانون و انتظام ہے،۔
واضح رہے کہ جمعہ کو اسد الدین اویسی نے ایودھیا معاملے پر آئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا تھا کہ مجھے میری مسجد واپس چاہئے۔اس سے پہلے انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کی زمین کا کوئی سودا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں  نے کہا تھا کہ مسلم پرسنل لاء  بورڈ کو اس پر غور کرنا چاہئے۔سپریم کورٹ سے بھی چوک ہو سکتی ہے۔
اویسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ' سپریم کورٹ سپریم ضرور ہے، لیکن ایسا نہیں کہ اس سے کوئی غلطی نہیں ہو سکتی۔ہم اپنے قانونی حقوق کے لئے لڑ رہے تھے۔ہمیں پانچ ایکڑ کی خیرات نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر بابری مسجد نہیں ٹوٹتی تو سپریم کورٹ کیا فیصلہ لیتا؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی انتخابات میں ان چیزوں کا استعمال کرے گی۔



Comments


Scroll to Top