Latest News

بابا رام دیو نے جرمنی میں کروایا گھٹنوں کا آپریشن؟سوشل میڈیا پر فوٹو وائرل

بابا رام دیو نے جرمنی میں کروایا گھٹنوں کا آپریشن؟سوشل میڈیا پر فوٹو وائرل

سوشل میڈیا پر یوگ گورو بابا رامدیو کو لیکر ایک پوسٹ کافی وائرل ہو رہا ہے ٹویٹر پر وائرل ہورہی اس پوسٹ میں بابا رام دیو ایک ہسپتال کے بستر پر دکھ رہے ہیں اور کافی لوگ ان کو گھیرے ہوئے ہیں۔دو لوگ ان کو ہاتھوں سے پانی پلا رہے ہیں۔اس فوٹو کے ساتھ کیپشن لکھا گیا ہے کہ 'کرو یوگ رہو نروگ'  یوگ گورو بابا رام دیو کے گھٹنوں کا جرمنی میں کامیاب آپریشن !! تم سو دیشی اپناؤ ... یہ آدمی ہی کہتا تھا نا کہ ' گائے کاپیشاب پینے اور گوبر کھانے سے فلاں بیماری ٹھیک ہوجا تی ہے؟ خود کھاتا نہیں ،دوسروں کو کھلاتا ہے'۔
 بابا رام دیو کی اس فوٹو کو فیس بک سے لیکر ٹویٹر اور ساتھ ہی انسٹینٹ میسیجنگ ایپ وہاٹس اپ پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے ۔وہیں جب اس فوٹو کو سرچ کیا گیا کہ تو پتہ چلا کہ یہ 2011 میں چھپی  'دی ہندو بزنس لائن' کی  ایک خبر ملی ۔'دی  ہندوبزنس لائن ' میں چھپی خبر کے مطابق یہ فوٹو دہرہ دون ہسپتال کی ہے ، اس وقت بابا رام دیو نے  مرکزی حکومت سے سخت بدعنوانی مخالف قانون کی مانگ کر تے ہوئے 9دن کی بھوک ہڑتال کی تھی ۔اس دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی  تھی اور انکو دہرہ دون ہسپتال میں داخل کرا گیا تھا ۔یہ فوٹو تب کی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top