سپورٹس ڈیسک : رن مشین کے نام سے مشہور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آج اپنا 31 واں یوم پیدائش منا رہا ہے ۔ جب کوہلی میدان میں آتے ہیں تو ان کی بلے بازی کے ہر طرف چرچے ہوتے ہیں ۔ اپنی دھماکیدار بلے بازی کے علاوہ کوہلی کئی بار تنازعات میں بھی گھر چکے ہیں اور انہیں جرمانہ بھی لگ چکا ہے ۔ آئیے جانتے ہیں کوہلی سے جڑے کچھ تنازعات کے بارے میں ۔
.1 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سال 2012 میں سڈنی مین کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران جب آسٹریلیائی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کی دھلائی کررہے تھے تو سٹیڈم میں موجود ناظرین ہندوستانی کھلاڑیوں کو دماغی طور پر ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرہے تھے ۔ ایسے میں کوہلی اپنا آپا کھو بیٹے اور انہوں نے ناظرین کو بیچ والی انگلی دکھا کر جواب دیا تھا ۔ حالانکہ کوہلی کو ایسا کرنا بھاری پڑا اور ان پر میچ فیس کی 50 فیصد رقم کا جرمانہ لگا تھا ۔
.2 سال 2014 میں آسٹریلیا دورے پر گئے کوہلی اور ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ برسبین ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چوٹ کی وجہ سے دھون اوپننگ پر نہیں اترے ۔ اس وجہ سے کوہلی کو میدان پر اترنا پڑا اور وہ جلد آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس پر ناراض کوہلی نے دھون پر فرضی انجری کا الزام لگایا ۔ اس کے بعد دھون کو کہا تھا کہ مجھے اپنے ملک کیلئے کھیلنے پر فخر ہے ۔ اگر میری کاکردگی اچھی نہیں رہتی ہے تو میں خود باہر بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن کبھی فرضی انجری کا بہانہ نہیں کروں گا ۔
.3آئی پی سیل سیزن 6 کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ کے دوران آر سی بی کپتان کوہلی کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر آپس میں بھڑ گئے تھے ۔ یہ معاملہ ہاتھ سے نکلتا دیکھ سبھی کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ میں آنا پڑا تھا ۔ دراصل کوہلی کا وکیٹ گرنے کے بعد ٹیم جشن منا رہی تھی کہ کوہلی نے کچھ تبصرہ کیا اور معاملہ بحث میں بدل گیا ۔
.4 سال 2015 میں پرتھ میں پریکٹس کے دوران وراٹ کوہلی نے ایک نامی اخبار کے صحافی کو انوشکا کے بارے میں لکھنے پر برا - بھلا کہا تھا ۔ کوہلی نے صحافی کو بھدے الفاظ بھی کہے تھے لیکن جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ انوشکا سے جڑی خبر سے مذکورہ صحافی کا کوئی لینا دینا نہیں تھا تو انہیں معافی بھی مانگی لیکن اس واردات کے بعد وہ تنازعات میں گھر گئے جس کے بعد بی سی سی آئی نے انہیں وارننگ بھی دی تھی ۔