Latest News

مسلمانوں کو کیا جارہا ہے گمراہ ،ہٹلر کی طرح ڈراتے ہیں امت شاہ :عزیز قریشی

مسلمانوں کو کیا جارہا ہے گمراہ ،ہٹلر کی طرح ڈراتے ہیں امت شاہ :عزیز قریشی

میرٹھ: اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بھاجپا) پر جم کر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سماجوادی پارٹی ، کانگرس،  سی پی ایم سمیت تمام سیکولر جماعتوں کو بھاجپا کے خلاف ایک ٹرینڈ بننا چاہئے اور موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکل میں چھائے کالے بادل کو ہٹانا چاہئے ۔ جنہوں نے پورے اترپردیش کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ 

PunjabKesari
قریشی نے کہا کہ آج مسلمانوں خو گمراہ کیا جارہا ہے اور انہیں بھڑکایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مززید کہا کہ آج کا ماحول ایسا ہے کہ اگر فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آتا تو کیا وہاں پر مسجد بن جاتی ؟ جھارکھنڈ میں وزیر داخلہ کے بیان پر بھی انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وزیر داخلہ اس مدعے پر سیاست کر کے اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں ۔ 
وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت شاہ کا این آر سی والا بیان صرف مسلمانوں کو ڈرانے والاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جرمنی کے تانا شاہ ہٹلر نے یہودیوں کو پریشان کیا تھا اسی طرح کا کام امت شاہ کررہے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top