Latest News

بھاجپا کے ایجنٹ ہیں اسدالدین اویسی : عزیز قریشی

بھاجپا کے ایجنٹ ہیں اسدالدین اویسی : عزیز قریشی

میرٹھ : اترپردیش اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز  اور صوبے میں سرکار پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ، کانگرس،  سی پی ایم سمیت تمام سیکولر جماعتوں کو بھاجپا کے خلاف ایک ٹرینڈ بننا چاہئے اور موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکل میں چھائے کالے بادل کو ہٹانا چاہئے ۔ جنہوں ںے پورے اترپردیش کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ رام مندر - بابری مسجد کے اوپر سپریم کورٹ کو جو فیصلہ آیا ہے وہ ثبوت کے اوپر نہیں بلکہ آستھا کے اوپر آیا ہے ۔ 

PunjabKesari
سابق گورنر نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں انہیں خیرات نہیں چاہئے ۔ ایسے لوگ بھاجپا کے ایجنٹ ہیں ۔ وہ بھاجپا کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام مسلمان کو آج ملک کے اندر انصاف نہیں مل پاتا ۔ 
قریشی نے مزید کہا کہ  آج ملک میں بڑا فرقہ پرست گروپ کام کررہا ہے ۔ جس میں ہندو اور مسلمان دونوں ہی لوگ شامل ہیں اور وہ آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کے لئے کہا جاتا تھا کہ دونوں ہی امریکی سپوسرڈ ہیں اور  دونوں کا مقصد سیکولرزم  اور ترقی پسند کو ہرانا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top