Latest News

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے پر بولے اعظم خان، طاقت کے زور پر ہوا فیصلہ

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے پر بولے اعظم خان، طاقت کے زور پر ہوا فیصلہ

اتر پردیش کے رامپور سے سماج وادی پارٹی کے  رکن پارلیمنٹ  اعظم خان نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ( سٹیزن امینڈمینٹ)  ( سی اے بی )بل پیش کئے جانے پر موجودہ حکومت پر اقتدار کی طاقت کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔وہیں اس بل کے بعد این آر سی  لانے کی تیاری کو لے کر اکثر پوچھے گئے سوال پر بھی ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس کاروبار نہیں ہے ،کام نہیں ہے

PunjabKesari
بتا دیں کہ اعظم خاں نے لوک سبھا میں  شہریت ترمیمی  بل کے پاس ہونے  پر کہا کہ طاقت کے بل پر فیصلہ ہوا ہے اور طاقت بھی بڑی طاقت ہے، اپوزیشن کی تعداد کم ہے۔ اپو زیشن کتنی ہی صحیح بات کہے پر اس کی  سماعت نہیں ہوگی، لیکن اچھی جمہوریت کی مثال یہ ہے کہ  بر سر اقتدار پارٹی کو اپوزیشن کہ صحیح بات کو نہ صرف سننی چاہئے بلکہ اسے مان لینا چاہئے ۔ جس سوال پر ملک آج بٹا ہوا ہے اسی سوال پر تو 1947 میں بھی بٹاتھا۔ 

PunjabKesari
انہوں نے  کہا کہ جب ملک کی تقسیم ہوئی اس وقت مسلمانوں کے علاوہ کسی کے پاس  پاکستان جانے کا  متبادل راستہ نہیں تھا۔ اس کے باوجود بھی جو  مسلمان اس وقت پاکستان نہیں گئے   وہ شاید ان  لوگوں سے زیادہ بڑے دیش  بھگت  اورمحب وطن تھے، جن کے پاس جانے کا متبادل نہیں تھا۔اب اگر اس حب الوطنی کی یہی سزا ہے تو اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جمہوریت میں دماغ نہیں سر گنے جاتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top