Latest News

ڈوبھال کے کشمیر ویڈیو پر آزاد کا طنز: پیسے دے کر کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو

ڈوبھال کے کشمیر ویڈیو پر آزاد کا طنز: پیسے دے کر کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو

نئی دہلی: کانگرس کے سینئر لیڈر و ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد جموں کشمیر سے دفعہ  370 کو ہٹانے، جموں کشمیر کو مرکزی حکومت کے تحت آنے والے صوبوں میں شامل کرنے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے قومی سکیورٹی صلاحکار اجیت ڈوبھال کے کشمیر دورے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ پیسے دیکر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو۔ 
آزاد کا یہ تبصرہ ڈوبھال کی اس ویڈیو کے بعد آیا جس میں وہ عام لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل کانگرس کے سینئر لیڈر وادی میں موجودہ حالات پر چرچہ کرنے کیلئے سرینگر دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کا فیصلہ کافی شرمناک ہے۔ ایک صوبے کا وجود ہی ختم کردیا گیا ہے۔ 
وہیں غلام نبی آزاد کے اس بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد بھاجپا کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ آزاد کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے  کیونکہ ان کا یہ بیان اب پاکستان استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجیت ڈوبھال وہاں پر لوگوں سے مل جل کر حالات کا جائزہ لے رہیں، ایسے میں آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پیسے لے کر کسی کو بھی ساتھ لایاجا سکتا ہے۔ 
بتا دیں کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے  کے ایک دن بعد منگل کے روز کشمیر پہنچے اور وہاں مقامی باشندوں سے مل رہے ہیں۔  ڈوبھال نے شوپیاں ضلع میں لوگوں سے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آپ کی حفاظت اور سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈوبھال بند دکانوں کے باہر ایک سڑک کنارے کھانا کھاتے اور مقامی لوگوں سے بات کرتے دکھے۔ انہوں نے سکیورٹی، دفعہ 370 ہٹانے سمیت سرکار کئی فیصلوں پر مقامی باشندوں سے تبادلہ خیال کیا۔
 



Comments


Scroll to Top