Latest News

ایودھیا پر سپریم کورٹ  کے  فیصلے  اور آئینی اخلاقیات پر 6 دسمبر کو پبلک میٹنگ کا انعقاد

ایودھیا پر سپریم کورٹ  کے  فیصلے  اور آئینی اخلاقیات پر 6 دسمبر کو پبلک میٹنگ کا انعقاد

نئی دیلی :غیرسرکاری تنظیم انہداور کاروان محبت نے ایودھیا مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی اخلاقیات کے موضوع پر بحث کے لئے 6 دسمبر 2019 کو یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب کے ڈپٹی چیئرمین ہال میں دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک ایک پبلک میٹنگ کا اہتمام کیا ہے ۔ 
 یہاں انہد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے نے انصاف ،مساوات اور آئینی اقدار پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بیان کے مطابق اس میٹنگ میں سرکردہ صحافی اور سماجی کارکن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔
مقررین میں عارفہ خانم شیروانی ،بھاشا سنگھ، فرح نقوی، ہرش مندھر ، ہرتوش سنگھ بل ، شبنم ہاشمی، سیدہ حمید، ایس وائی قریشی ، ارملیش اور گوہر رضا شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top