Latest News

ایودھیا تنازعہ: سپریم کورٹ میں پیس پارٹی نے دائر کی کیوریٹو پٹیشن

ایودھیا تنازعہ: سپریم کورٹ میں پیس پارٹی نے دائر کی کیوریٹو پٹیشن

نئی دہلی:ایودھیا کے رام جنم بھومی- بابری مسجد اراضی تنازع میں پہلی کیوریٹو پٹیشن (ترمیمی درخواست) منگل کو سپریم کورٹ میں دائر کی  گئی ۔اس معاملہ میں نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیس پارٹی کے ڈاکٹر ایوب نے کیوریٹو پٹیشن دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں فیصلہ آستھا(عقیدہ) کی بنیاد پر لیا گیا تھا۔
قابل غور ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 9 نومبر 2019 کو ایودھیا معاملہ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس کے خلاف 19 نظر ثانی عرضیاں دائر کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ 12 دسمبر کو تمام نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top