انٹرنیشنل ڈیسک: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیس کی کووِڈ - 19 کی ٹیسٹ رپورٹ پیر کو مثبت آئی۔ البانس نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج دوپہر میرا معمول کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا، جس میں کووڈ- 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آئیسولیشن پر ہیں اور گھر سے کام کریں گے۔
وزیر اعظم نے ان تمام لوگوں کو بھی ٹیسٹ کرانے کوکہا جن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اپنے خاندان اور پڑوسیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ آسٹریلیا کے محکمہ صحت اور عمر رسیدہ نگہداشت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1,00,422 کیسز درج کیے گئے۔