National News

آپ کے نزدیکی اے ٹی ایم میں پیسے ہیں یا نہیں، بتائیں گی یہ موبائل ایپس ، جانئے کیسے

آپ کے نزدیکی اے ٹی ایم میں پیسے ہیں یا نہیں، بتائیں گی یہ موبائل ایپس ، جانئے کیسے

عموما ًہر اے ٹی ایم ہولڈر کے ساتھ کبھی نہ کبھی ایسا ہوا ہوگا کہ وہ پیسے نکالنے جائے اور اے ٹی ایم مشین میں پیسے ہی نہ ہوں۔یہ تکلیف اس وقت اور پریشانی کھڑی کر دیتی ہے جب آپ کے پاس وقت کم ہو۔ لیکن اس کا حل تلاش کیا گیا ہے۔آپ کے موبائل فون میں  ان ایپس کی مدد سے آپ آسانی سے پتہ لگا سکتے ہیں کہ کس اے ٹی ایم مشین میں پیسے دستیاب ہیں۔

PunjabKesari
ATM Locator App
ATM میں پیسہ ہے یا نہیں اس بات کا پتہ لگانے کے لئے آپ ATM Locator (اے ٹی ایم لو کیٹر)ایپ  کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس ایپ  کے ذریعے آپ  کوآسانی سے پتہ چل جائے گا کہ آپ کے آس پاس کہاں کہاں اے ٹی ایم ہے۔کیونکہ یہ ایپ میپ ( میپ نقشے )پر  اس لوکیشن کو دکھائی  گی۔خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان سے باہر جانے پر بھی یہ ایپ کام کرے گی ۔

PunjabKesari
U-ATM Union Bank Of India
یونین بنک کی اس اے ٹی ایم لوکیٹر ایپ  کے ذریعے آپ کو آسانی سے پتہ لگ جائے گا کہ آپ کے آس پاس کہاں اے ٹی ایم اور کس میں پیسہ ہے۔یہ ایپ 10 کلومیٹر کی حد تک کے اے ٹی ایم کے بارے میں معلومات دیتی ہے۔ایپ میں جن اے ٹی ایم میں کیش  ہو گا انہیں ہرے (سبز) نشان کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔

PunjabKesari
SBI Finder
اسی طرح اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی طرف سے فراہم کی گئی SBI Finder نام کی اس ایپ کے ذریعے آپ اے ٹی ایم کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ  سے یہ بھی پتہ لگے گا کہ کون سا اے ٹی ایم کام کر رہا ہے اور کون سا نہیں کر رہا۔اس میں اے ٹی ایم لوکیشن تلاش کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔
 



Comments


Scroll to Top