ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی آج 26 سال کی ہوگئی ہیں۔ اتھیا شیٹی بالی وڈ کے مشہور ومعروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی ہیں۔ فلمی کنبے سے ہونے کی وجہ سے اتھیا شیٹی کو بچپن سے ہی بالی وڈ انڈسٹری میں جانے کی خواہش تھی جس کیلئے انہوں نے خوب محنت بھی کی۔
اتھیا شیٹی نے اپنی فلمی پاری شروع کرنے سے پہلے ایکٹنگ کی باریکیوں کو سیکھنے کیلئے نیویارک فلم اکیڈمی سے گریجویشن کی پڑھائی پوری کی۔ اتھیا شیٹی کو اداکاری کے علاوہ ڈانسنگ کابھی بیحد شوق ہے۔ انہوں نے اپنی ڈانسنگ اسکلز کو اور اچھا کرنے کیلئے فلم دنیا کے مشہور کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا سے ٹریننگ لی ہے۔
وہیں اتھیا شیٹی کو بالی وڈ میں پہلا بریک بھائی جان سلمان خان نے دیاہے۔ اتھیا شیٹی نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات نکھل اڈوانی کی فلم ہیرو سے کی تھی۔ بتادیں کہ یہ فلم 1983 میں سبھاش گھئی کی ڈائریکٹ کی گئی فلم ہیرو کی ری میک تھی۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو اتھیا فلم موتی چور چکنا چور میں نظر آنے والی ہیں۔ ان کے ساتھ اس فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم میں دونوں شوہر-بیوی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔