Latest News

پاک مقبوضہ کشمیر پر فوجی سربراہ کے بیان کی اٹھاولے نے کی حمایت،کہی یہ بات

پاک مقبوضہ کشمیر پر فوجی سربراہ کے بیان کی اٹھاولے نے کی حمایت،کہی یہ بات

ممبئی:  مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے  نے اتوار کو فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے کے اس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی قیادت سے اجازت ملنے پر فوج پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی اوکے )پر کنٹرول کر سکتی ہے۔اٹھاولے  نے کہا کہ پی او  کے میں ہندوستان کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کا ٹھکانہ ہے اور ان کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے  فوجی کارروائی کی ضرورت ہے۔
مرکزی سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزیر نے اتوار کو جاری بیان میں کہا، 'میں فوج کے سربراہ نرونے کے اس بیان کی حمایت کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت سے حکم ملنے  پر فوج پی اوکے  میں فوجی کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنے فوجی دستوں کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو فوج کے سربراہ نے کہا تھا، 'جہاں تک پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی بات ہے تو مکمل جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہونے سے متعلق پارلیمنٹ کی کئی سال پرانی تجویز ہے۔اگر پارلیمنٹ چاہے گی کہ وہ حصہ بھی ہمارا ہونا چاہئے اور اگر اس کا حکم ہمیں ملے تو یقینی طور پر ہم کارروائی کریں گے۔ فوج کے سربراہ فروری 1994 میں منظور پارلیمنٹ کی تجویز کا ذکر کر رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر کا علاقہ خالی کرنا چاہئے جس پر حملے کے ذریعے قبضہ کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top