Latest News

انڈونیشیا میں بس کھائی میں گری ، 24 لوگوں کی موت ، 13 زخمی

انڈونیشیا میں بس کھائی میں گری ، 24 لوگوں کی موت ، 13 زخمی

جکارتہ : انڈونیشیا کے شمالی سماترا صوبہ میں پیر کی دیر رات  ایک بس کے لگ بھگ 150 میٹر (500فٹ) گہری کھائی میں گر جانے  سے کم از کم 24 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ۔ 
بتا دیں کہ بس میں  کل 37 افراد سوار تھے ۔  اس حادثے میں 24 لوگوں کی موقع پر ہی موت گئی جبکہ 13 شدید طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں ۔
بتایا جارہا ہے کہ حادثہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا ۔ جس سے متاثرین افراد کو بچانے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top