Latest News

شہریت ترمیمی بل کو لے کر 16 تنظیموں نے آج آسام میں 12 گھنٹے بند کی کال دی

شہریت ترمیمی بل کو لے کر 16 تنظیموں نے آج آسام میں 12 گھنٹے بند کی کال دی

گواہاٹی : شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں بایاں بازو نظریات والی 16 تنظیموں نے منگل کیر وز 12 گھنٹے کا آسام بند کا اعلان کیا ہے ۔ بتا دیں خہ پیرو کے روز بل لوک سبھا میں پاس ہو گیا ۔ شمال مشرقی طلباء تنظیم ( این ایس او ) اسی مدعے کو لے کر منگل کے روز صبح 5 بجے سے 11 گھنٹے کے شمال مشرقی بند کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے ۔ کرشک مکتی سنگرام سمیتی( کے ایم ایس ایس ) کے صلاحکار اکھل گوگوئی نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ کے ایم ایس ایس اور اس کی حمایتی تنظیموں نے ان تنظیموں اور طلباء تنظیم  کے ذریعے بلائے گئے بند کو اپنی حمایت دی ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے بتایا کہ کے ایم ایس ایس نے سوٹیا ، موران اور کوچ - راج بونگشی جیسے مختلف قبائل علاقے  کے ذریعے پیر کے روز آہوت 12 گھنٹے کے آسام بند کو بھی حمایت دی ہے ۔ ایس ایف آئی ، ڈی وائی ایف آئی ، اے آئی ڈی ڈبلیو اے ، ایس آئی ایس ایف ، آئیسا ، اپٹا ، جیسی 16 تنظیموں نے مشترکہ بیان میں 'بل کو خارج کرنے' کی مانگ کی اور منگل  کی صبح پانچ بجے سے 12 گھنٹے کا آسام بند ' کی کال دی ہے ۔ حالانکہ ناگالینڈ میں جاری ہورن بل فیسٹیول کی وجہ سے اسے بند کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top