Latest News

شہریت ترمیمی قانون پر بوال کے بیچ  گواہاٹی میں کرفیو میں ڈھیل ، انٹرنیٹ ابھی بھی بند

شہریت ترمیمی قانون پر بوال کے بیچ  گواہاٹی میں کرفیو میں ڈھیل ، انٹرنیٹ ابھی بھی بند

گواہاٹی :  میں شہریت قانون  کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے مد نظر لگائے گئے کرفیو میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک ڈھیل دی گئی ہے ۔ جبکہ موبائل انٹرنیٹ اور مسیجنگ خدمات ابھی بھی بند ہیں ۔  شہریت قانون کے مخالفت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد جمعرات شام سے ہی انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی تھیں ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ۔ 

PunjabKesari
دسپور ، اجان بازار، چاند ماری ، سلپو کھوری اور جو روڈ سمیت کئی مقامات پر دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئیں ۔ آٹو رکشا  اور سائیکل رکشا سڑکوں پر نظر تو آئے لیکن بسے ابھی بھی ندارد رہیں ۔ شہر میں پٹرول پمپ بھی کھول دئیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دکھیں ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کرفیو میں صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک ڈھیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اس ڈھیل کی جانکاری دینے کیلئے لاؤڈ سپیکروں کا استعمال کررہی ہے ۔ حالانکہ سکول اور دفاتر ابھی بھی بند ہیں ۔ شہریت ترمیمی بل ( کیب ) کے  دونوں ایوان میں پاس ہونے کے بعد یہاں احتجاجی مظاہروں کے مد نظر افسران نے یہاں کرفیو لگا دیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top