National News

آسام میں 10دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال

آسام میں 10دن بعد انٹرنیٹ سروس بحال

گوہاٹی: آسام میں موبائل انٹرنیٹ سروس 10دن تک بند رہنے کے بعد جمعہ کی صبح 0900بجے بحال کردی گئی۔
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران تشدد بھڑکنے کے بعد 11دسمبرکو یہاں انٹرنیٹ سروس ملتوی کردی گئی تھی۔
گوہاٹی ہائی کورٹ نے جمعرات کو اس سلسلے میں ریاست کو ہدایت دیتے ہوئے کل شام پانچ بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا حکم دیاتھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیاتھا لیکن ریاستی حکومت نے آج صبح انٹرنیٹ سروس بحال کی۔

PunjabKesari
حکومت نے سبھی انٹرنیٹ کمپنیوں کو 17دسمبر کو براڈبینڈ سروس بحال کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے بعد بھی سروس معطل رہی۔
آسام کے مختلف حصوں میں اس قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔دراصل نئے شہرت قانون میں 31دسمبر 2014سے پہلے بنگلہ دیش،افغانستان اور پاکستان سے بغیر کسی قانونی دستاویز کے آئے ہندوؤں،پارسی،جین،بودھ اور عیسائیوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں میں خصوصاً آسام اور تریپورہ کے لوگ اس قانون کوواپس لئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ اس سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے آئے غیر مسلم لوگوں کی تعداد وہاں کافی بڑھ جائیگی۔

 



Comments


Scroll to Top