فرید آباد: دہلی سے متصل فرید آباد میں ایک شادی شدہ خاتون نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی ۔خاتون نے نہرمیں کودنے سے پہلے اپنے والد سے فون پر بات کرتے ہوئے آپ بیتی سنائی او ریہ بھی پوچھا کہ کونسی نہر سب سے زیادہ گہری ہے ۔
در اصل متوفیہ جہیزی اذیت کی وجہ سے ذہنی طورپر کافی پریشان ہو چکی تھی اور وہ مائیکے میں رہنے سے بھی ڈری ہوئی تھی کہ اگر اس نے طلاق لے لیا تو لوگ اس کو طعنہ ماریں گے ۔متوفیہ منو سورت ہوڈل کی رہنے والی، جس کی شادی نو ماہ قبل پہلے ہی فرید آباد کی بھارت کالونی کے وکاس دہیہ کے ساتھ ہوئی تھی ۔ الزام ہے کہ سسرال میں اس کو جہیز کے لئے کافی پریشان کیا جاتا تھا ، جس سے وہ اتنی زیادہ تنگ آگئی کہ اس کو خود کشی کرنے کے علاوہ کچھ اور مناسب نہ لگا۔
منو نے خود کشی کرنے سے پہلے رو- رو کر اپنے والد کو اپنا دکھڑا سنایا ۔حالانکہ والد کے بار بار سمجھانے کے باوجود بھی آگرہ نہر میں چھلانگ لگادی ۔ فون کال کی ریکارڈنگ میں وہ اپنے والد سے پوچھ رہی تھی کہ کونسی نہر گہری ہے؟۔فی الحال پولیس نے اس معاملے میں جہیزی اذیت اور جہیزی قتل کا معاملہ درج کر سسرال کے 3 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔خاتون کے نہرمیں چھلانگ لگا دینے کے ایک ہفتہ بعد اس کی نعش برآمد ہوئی اور اس کے اہل خانہ کو سونپا گیا۔