Latest News

ہندوستان -بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی خراب شروعات ، اشون نے حاصل کی یہ حصولیابی

ہندوستان -بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی خراب شروعات ، اشون نے حاصل کی یہ حصولیابی

اندور : ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ اندور کے ہولکر سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ جہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہیں بنگلہ دیش  نے 5 وکٹ کھو کر 115 رن بنا لئے ہیں ۔ 
آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان کیلئے جہاں وراٹ کوہلی واپسی کررہے وہیں  دوسری بنگلہ دیش کی طرف سے مؤمن الحق بطور کپتان ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں ۔ 

PunjabKesari
وہیں ہندوستانی گیند باز آر اشون نے بنگلہ دیش کے کپتان مؤمن الحق کو 37 رن پر بولڈ کرتے ہوئے میچ میں اپنا پہلا وکیٹ لے کر گھریلو کرکٹ میں 250 وکیٹ لینے والے تیسرے ہندوستانی گیند بن گئے ہیں ۔ آپ کو بتا دیں کہ گھریلو میدان پر 250 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں سابق عظیم گیند باز انل کمبلے 350 وکیٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں ۔  جبکہ دوسرے نمبر پر ہربھجن سنگھ ہیں ۔ انہوں نے گھریلو میدان پر 265وکیٹ حاصل کئے ہیں ۔ جن کے بعد گھریلو زمین پر سب سے تیز 50 وکیٹ لینے والے اشون اب تیسرے کھلاڑی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top