Latest News

انگریزوں کی مخبر ی کرنے والے آج اٹھار ہے کانگرس کی وراثت پر سوال، یہ بڑے شرم کی بات: اشوک گہلوت

انگریزوں کی مخبر ی کرنے والے آج  اٹھار ہے کانگرس کی وراثت پر سوال، یہ بڑے شرم کی بات: اشوک گہلوت

نیشنل ڈیسک: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی پر شدید حملہ بولتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ آزادی کی تحریک میں انگریزوں کی مخبری کرنے والے آج کانگرس کی وراثت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی گہلوت نے دوہرایا کہ ملک کے موجودہ حالات میں آئین خطرے میں ہے اور جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔
گہلوت  کانگرس کے 135 ویں یوم تاسیس پر صوبہ ہیڈ کوارٹر میں منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔کانگرس پارٹی اور کانگرس کی حکومتوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے گہلوت نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ ایک طرف آپ کی وراثت بہت مضبوط ہے، قابل فخر ہے، پورے ملک کو فخر کرنا چاہئے۔ وہیں دوسری طرف  وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی کے لوگ ہماری وراثت کو لے کر کیا تبصرہ کرتے ہیں آپ کو معلوم ہے۔ پنڈت نہرو کی وراثت کو لے کر کے کیا تبصرہ کرتے ہیں آپ کو معلوم ہی ہے۔
یہ وراثت قربانی سے ملی
انہوں نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پنڈت نہرو کی وراثت تو  قربانی کی ہے، ملک کے لئے جیل جانے  کی ہے۔شہادت دینے والے اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی ہے۔وہ ورثہ ہے اور آپ کی پارٹی کی سوچ والے لوگ آزادی کی جنگ کے دوران انگریزوں کی مخبری کرتے تھے اور ایسے لوگ آج کانگرس ورثے کی بات کرتے ہیں جو بڑے ہی شرم کی بات ہے۔
سبھی سرکاری اداروں پر دباؤ
گہلوت گہلوت نے کہا کہ آج آئین خطرے میں ہے، جمہوریت کے قتل ہو رہا ہے، تمام ادارے تباہ ہو رہے ہیں، عدلیہ پر دباؤ، الیکشن کمیشن پر دباؤ، سی بی آئی، ای  ڈی، انکم ٹیکس پر دباؤ ہے، پی ایم او کی اجازت کے بغیر ایک پتہ نہیں ہلتا ہے۔تمام فیصلے پی ایم او میں ہوتے ہیں، ملک کہاں جا رہا ہے؟

 



Comments


Scroll to Top