Latest News

ساورکر ہی کیوں ، ناتھو رام گوڈسے کو بھی دے دو ''بھارت رتن''، اویسی کا بھاجپا پر طنز

ساورکر ہی کیوں ، ناتھو رام گوڈسے کو بھی دے دو ''بھارت رتن''، اویسی کا بھاجپا پر طنز

حیدرآباد سے ایم پی (ممبر پارلیمنٹ) اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے صدر اسد الدین اویسی نے بھاجپا کے اس مطالبے طنز کسا جس میں  بھاجپا نے ونائیک دامودر ساور کو بھارت رتن دلانے کا وعدی کیا ۔  اویسی نے بھاجپا پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ صرف ساور کر کو ہی بھارت رتن کیوں  دینا ہے ، راشٹر پتا مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو بھی دے دو ۔ 


ایک انگریزی اخبار کو دئیے انٹر ویو میں اویسی نے کہا کہ ،' مہاتما گاندھی راشٹر پتا تھے ۔ ناتھو رام گوڈسے اور دیگران کو ان کے قتل کے معاملے میں مجرم پایا گیا تھا ۔ کوئی انہیں ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز 'بھارت رتن' دینا تو دور اس کے بارے میں سوچ بھی کیسے سکتا ہے ؟ اگر آپ ساورکر کو یہ اعزاز دے رہے ہیں تو ناتھو رام گوڈسے کو بھی بھارت رتن دیا جانا چاہئے ۔ '


مہاراشٹر بھاجپا کی ساورکر کیلئے بھارت رتن کی مانگ پر ایک میڈیا رپورٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے اویسی نے ٹویٹ کیا ،' انمول رتن کے بارے میں کچھ علم کی باتیں'۔
.1 مہاتما گاندھی کے قتل کے الزام میں جیون لال کمیشن کے ذریعے چارج کیا گیا ۔ 
.2 مہاتما گاندھی کے قاتل کے طور پر وکالت کی ۔ 
.3 چھتر پتی شواجی کی تنقید کی ۔ 
.4 خود کو برٹش کے احکامات تعمیل کرنے والا نوکر کہا ۔ 
.5 جیل سے باہر آنے کیلئے انگریزوں کو خط لکھے ۔
.6 تانا شاہ ہٹلر کی حمایت کی ۔ 
.7دو ملک کی پالیسی کی حمایت  کی ۔  
بتا دیں کہ یہ ٹویٹ اویسی نے 15 اکتوبر کو کیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top