نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ان دنوں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ملک کے کئی مقامات پرتشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ اسی دوران کل حیدر آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایک عوامی جلسے کا انعقاد کیا ، اس جلسے میں اویسی نے سی اے اے کے خلاف پر تشدد مظاہرہ کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ امن او ر سکون کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرائیں۔
https://twitter.com/asadowaisi/status/1208474968406679552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208474968406679552&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fasaduddin-owaisi-appeals-for-non-violence-movement-against-citizenship-amendment-act-2019-mgb-287586.html اس موقع پر اسد الدین اویسی نے تمام ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی اپنی چھتوں پربھارتی پرچم لہرانے اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کو 1 منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
https://twitter.com/ANI/status/1208494512399474693?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208494512399474693&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fasaduddin-owaisi-appeals-for-non-violence-movement-against-citizenship-amendment-act-2019-mgb-287586.html جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتوار سے اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں ۔ اویسی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج درج کرنے والے ہر شہری بالخصوص مسلمانوں سے گزارش ہے کہ 22 دسمبر سے اپنے مکان کی چھت پر قومی پرچم لہرائیں تاکہ اس سے بی جے پی حکومت کو سی اے اے کے خلاف ہندوستانی مسلمانوں کا پیغام بھیجا جاسکے۔صدر مجلس نے کہاکہ موجودہ حالات کا یہ تقاضہ ہے کہ ہم بلالحاظ مذہب و ملت اپنا احتجاج درج کروائیں اس کیلئے باضابطہ پولیس سے اجازت حاصل کی جائے۔اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ کہیں پرتشدد واقعات پیش نہ آئیں اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔
https://www.facebook.com/Asaduddinowaisi/videos/585744628869176/ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بڑی تعداد میں میں غیر مسلم براداران وطن نے اس ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج درج کروایا ہے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج جمہوری حق ہے،اس حق کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط ضروری ہے کیونکہ بعض شرپسند عناصر احتجاج میں شامل ہوکر اس کو سبوتاج کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔اس جلسہ کا اہتمام یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی حیدرآباد نے کیا تھا۔مختلف مسالک و مکاتب سے تعلق رکھنے والے علما، مشائخ، معززین،دانشوروں،سیاسی لیڈروں نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیا،جنہوں نے واضح کیاکہ این آر سی اور سی اے بی جیسے ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔
27k
98k