Latest News

ملک کی 41 فیصد جائیداد ہندؤوں کی اونچی ذات کے پاس:اسدالدین  اویسی

ملک کی 41 فیصد جائیداد ہندؤوں کی اونچی ذات کے پاس:اسدالدین  اویسی

نیشنل ڈیسک: حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی 41 فیصد جائیداد اعلیٰ ہندو ذات کے پاس ہے ۔ اویسی نے   یہ تبصرہ ایک پروگرام میں کیا ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی  کے مطابق اویسی نے  کہا کہ 'ایک ڈیٹا کے مطابق ہندو کی اونچی ذات کے پاس ملک میں کل پراپرٹی کی 41 فیصد ہے جوان کی آبادی کا تقریبا ً22.2 فیصد ہے۔دولت کا اگلا سب سے بڑا ٹکڑا ہندو او بی سی کے پاس 31 فیصد   ہے، جب کہ ان کی آبادی 35.66 فیصد سے کم ہے ۔
اویسی نے کہا کہ  مسلمانوں کے پاس ملک کی کل پراپرٹی کا8 فیصد  ہے، جبکہ ان کی آبادی 12 فیصد ہے۔ 27  فیصدکی آبادی کے مقابلے میںایس سی اور ایس ٹی  کے پاس 11.3  فیصدجائیداد ہے۔ اویسی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ دھن دولت کہاں پر ہے؟ انہو ں نے  کہاکہ  پیسہ کہیں اور ہے جسے مکمل طور پر ایک سیاسی پارٹی کا تحفظ ہے کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top