Latest News

میں نے کشمیر جانے کا نام لیا تو حیدرآباد ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جاؤں گا : اسدالدین اویسی

میں نے کشمیر جانے کا نام لیا تو حیدرآباد ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جاؤں گا : اسدالدین اویسی

نیشنل ڈیسک: غیر ملکی سفارت کاروں کے حالیہ جموں و کشمیر کے دورہ کو لے کر نریندر مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  ( اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر انہوں نے کشمیر جانے کا نام بھی لیا ، تو انہیں حیدرآباد ائیر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کی تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اس وقت سے ہی( 5 اگست سے )کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات دستیاب نہیں ہیں ۔
تلنگانہ میں ہونے والے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر نارائن پیٹ ضلع میں ہفتہ کو ایک ریلی میں اویسی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات کو ختم کرنا مرکزی حکومت کی دوسری سب سے بڑی غلطی ہے ، اس کی پہلی غلطی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ شیخ عبد اللہ کی گرفتاری تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے ہوئے 5-6 ماہ ہوگئے ہیں ، لیکن ابھی بھی انٹرنیٹ خدمات وہاں شروع نہیں کی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم ( نریندر مودی) نے بڑی بڑی باتیں کہی ہیں اور کہا ہے کہ وہ وہاں ترقی  کریں گے  ، جیسے کہ پہلے کشمیر میں کچھ نہیں ہورہا تھا ۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ مودی حکومت غیر ملکی سفارت کاروں کو کشمیر کے کر گئی اور انہیں کشمیر کا امن دکھایا ، لیکن اگر میں کہہ دوں کہ مجھے کشمیر جانا ہے تو سی آئی ایس ایف والے مجھے حیدرآباد ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیں گے ۔ میں نے ہندوستانی آئین کا حلف لیا ہے ، لیکن میں وہاں نہیں جاسکتا ، مگر امریکہ اور دیگر ممالک کے غیر ملکی سفارت کار وہاں جاسکتے ہیں ۔۔
 



Comments


Scroll to Top