Latest News

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے  امت شاہ سے کی ملاقات، کئی اہم پر امور پر ہوئی گفت وشنید

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے  امت شاہ سے کی ملاقات، کئی اہم پر امور پر ہوئی گفت وشنید

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں تاریخی  جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی حکومت کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بدھ کو ملاقات کی۔ حال ہی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر کیجریوال کے کام کاج سنبھالنے کے بعد یہ ان کی شاہ کے ساتھ پہلی ملاقات ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1230067087822901248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230067087822901248&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Fnational%2Fstory-delhi-cm-arvind-kejriwal-meets-union-home-minister-amit-shah-3035735.html
بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات کے دوران دہلی کو لے کر کئی اہم مسائل پر بات چیت ہوئی، لیکن اس کے بارے میں میڈیا کو کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ یہ  میٹنگ تقریباً 20 منٹ تک شاہ کی رہائش گاہ پر چلی۔ پہلے یہ  میٹنگ وزارت داخلہ میں ہونی تھی۔
کیجریوال نے کیا ٹویٹ کیا  کہ '  معززوزیر داخلہ امت شاہ جی سے ملاقات کی۔ کافی بامعنی اور اچھی ملاقات رہی۔ دہلی سے جڑے کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ہم دونوں  نے ہی اس بات پر اتفاق کیا کہ دہلی کی ترقی کے لئے ہم ساتھ کام کریں گے'۔ 

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1230069659266842624?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230069659266842624&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.livehindustan.com%2Fnational%2Fstory-delhi-cm-arvind-kejriwal-meets-union-home-minister-amit-shah-3035735.html
بتادیں کہ شاہ نے اسمبلی انتخابات کے دوران کیجریوال پر جارحانہ نشانہ لگایا تھا۔اس انتخاب میں حالانکہ بی جے پی صرف آٹھ سیٹیں ہی جیت پائی اور عام آدمی پارٹی کے  کھاتے میں 62 نشستیں آئیں۔ دہلی اسمبلی میں 70 سیٹیں ہیں۔



Comments


Scroll to Top