Latest News

جیتلی کے پریوار نے پنشن لینے سے کیا انکار، کہا جن کی تنخواہ کم ہے انہیں دے دو

جیتلی کے پریوار نے پنشن لینے سے کیا انکار، کہا جن کی تنخواہ کم ہے انہیں دے دو

نئی دہلی : آنجہانی سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیتلی اور بھاجپا کے سینئر لیڈر رہے ارون جیتلی کے پریوار نے پنشن لینے سے انکار کردتے ہوئے اس رقم کو راجیہ سبھا کے کارکنوں کو ہی دینے کیلئے کہا  ہے ۔ جیتلی کے پریوار نے راجیہ سبھا صدر کو خط لکھ کر کہا کہ سابق مرکزی وزیر کو ملنے والی پنشن راجیہ سبھا کے ان کارکنوں کو عطیہ کے طور پر دی جائے جن کی تنخواہ کم ہے ۔ بتا دیں کہ پنشن کے طور پر جیتلی کے پریوار کو سالانہ قریب 3 لاکھ روپے ملتے ہیں ۔ 

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیتلی نے کا لمبی بیماری کے بعد 23 اگست کو ایمز میں 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا ۔ جب ارون جیتلی کا انتقال ہوا اس وقت وزیر اعظم نریندر غیر ملکی دورے پر تھے ۔ یو اے ای میں وزیر اعظم مودی نے اپنے دوست کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارون جیتلی کے انتقال کے ساتھ میں نے ایک بیش قیمتی دوست  کھو دیا ہے ۔ جنہیں میں دہائیوں سے جانتا تھا ۔ جیتلی کا شمار ملک کے قدآور وکلاء میں بھی ہوتا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top