National News

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نہ ایک گولی چلی ،نہ ایک جان گئی: امت شاہ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نہ ایک گولی چلی ،نہ ایک جان گئی: امت شاہ

احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ  امت شاہ نے  سنیچر کو اس بات کا اعادہ کیا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد سے ' کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی اور نہ ہی  کسی کی موت ہونے  کی  اطلاع ہے'۔ جموں وکشمیر کی تشکیل نو قانون 2019 کے مؤثر ہونے میں اب ایک ہفتہ  سے کم باقی  رہ گیا ہے۔
شاہ نے یہاں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   اس قدم کی وجہ سے دہشت گردوں کو اپنے  آخری دنوں کی گنتی شروع کرنی پڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں  آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ  دفعہ 370 اور 35 اے  کے ہٹنے کے بعد کشمیرکی ترقی کی راہیں کھلی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کشمیر میں  دہشت گردوں نے اپنے آخری دنوں کو گننا شرو ع کردیا ہے ۔

PunjabKesari
کانگرس پر سادھا نشانہ
شاہ نے کہ کانگرس  نیتاؤں نے پارلیمنٹ میں  کہا  تھا کہ  جموں کشمیر میں خون خرابہ ہوگا ۔ میں انہیں بتانا چاہوں گا کہ  ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ، نہ تو کوئی گولی چلی ہے اور نہ ہی  کسی کی موت کی اطلاع ہے ۔ کشمیر امن اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا  ہے۔انہوںنے کہا کہ  دفعہ 370  اور 35 اے کے ہٹنے سے  کشمیر کو ہمیشہ کے لئے بھارت کے ساتھ ملانے میں مدد ملی ہے  اور یہ قدم بھارت پہلے وزیر داخلہ  آنجہانی  سردار پٹیل کے  خواب کو شر مندہ تعبیر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

PunjabKesari
انہوںنے کہاکہ  پٹیل نے  کئی ریاستوں کابھارت کے  ساتھ الحاق کیا ، لیکن کشمیر چھوٹ گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری میعاد کار میں اس خواب کو پورا کرنے کے لئے  ان دفعات کو منسوخ کرد یا ۔    
 



Comments


Scroll to Top