Latest News

کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں 5 فوجی  اہلکاروںسمیت 10 افراد جاں بحق

کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں 5 فوجی  اہلکاروںسمیت 10 افراد جاں بحق

سری نگر:وادی کشمیر میں برفانی تودے گرنے کے تین الگ الگ واقعات میں پانچ فوجی اہلکاروں سمیت کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔برفانی تودے گرنے کے یہ واقعات وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور شمالی ضلع کپوارہ کے ماچھل  اور نوگام سیکٹروں میں پیش آئے ہیں۔بتادیں کہ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں اتوار اور پیر کو شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں متعدد جگہوں پر برفانی تودے گرے۔

PunjabKesari
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے ماچھل سیکٹر میں منگل کے روز فوج کی ایک چوکی بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہوگیا تھا جس کو بچا لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی ضلع کے نوگام سیکٹر میں بھی بی ایس ایف کی ایک چوکی برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کچھ جگہوں پر بھی برفانی تودے گر آئے ہیں جہاں بچائو آپریشن جاری ہے۔

PunjabKesari
قبل ازیں ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقہ میں منگل کو برفانی تودہ گرنے کے ایک ہلاکت خیز واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ ہفتے جموں خطہ کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر برفانی تودہ گر آنے کے ایک واقعہ میں ایک آرمی پورٹر جاں بحق ہوا تھا جبکہ دیگر تین کو بچایا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top