Latest News

نئے سال پر فوجی سربراہ نروانے کا پیغام ،''ملک کی سکیورٹی پر نہیں آنے دیں گے آنچ''

نئے سال پر فوجی سربراہ نروانے کا پیغام ،''ملک کی سکیورٹی پر نہیں آنے دیں گے آنچ''

نیشنل ڈیسک : نئے سال کے آغاز پر نئے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے بدھ کے روز نیشنل وار میموریل پہنچ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  نروان نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ سرحدیں محفوظ رہیں گی ۔ تبھی ملک بھی ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی سکیورٹی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ فوج کے جوان ملک کو محفوظ رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تینوں افواج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ سکیورٹی بیداری پر بھی ہمارا زور ہوگا ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1212214437345521666
جنرل منوج مکند نے کہا کہ میں واہے گورو سے دعا کرتا ہوں کہو ہ مجھے فوجی سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھانے کی طاقت اور ہمت دیں ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1212213979004600320
بتا دیں کہ جنرل  منوج مکند نروانے نے منگل کے روز فوجی سربراہ کا عہدہ سنبھالا  تھا ۔ جنرل بپن راوت کل ریٹائر ہوئے اور انہوں نے جنرل نروانے کو فوجی سربراہ کا عہدہ سونپا ۔ جنرل نروانے اس سے پہلے ہندوستانی فوج کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات دے رہے تھے ۔ 



Comments


Scroll to Top