جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان مسلمانوں اور کشمیریوں کا حقیقی دشمن ہے اور اسے اور اس کے دہشت گردوں کو کوئی بھی جرأت کرنے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وہ سوشل میڈیا پر آئے ایک مبینہ ویڈیو پر رائے دے رہے تھے جس میں حزب المجاہدین کا سربراہ سید صلاح الدین پاکستان سے اس کی مہم کی حمایت کرنے کا اعلان کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
ویڈیو پیغام میں صلاح الدین آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کوختم کرنے اور جموں کشمیرریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں ( جموں کشمیر اور لداخ) میں با منقسم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ موجودہ حالت کشمیر کے لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے۔ویڈیو میں کہہ رہا ہے ہم براہ راست اور ٹھوس حمایت کی ضرورت ہے۔اگر پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا ہے تو کنٹرول لائن کے دونوں طرف کے لوگ بندوق اٹھانے کو تیار ہیں۔ایسے میںہمیں اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے ہتھیار فراہم کرنا خوش آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
رینا نے دہشت گرد کے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سرپرستی، تربیت، ہتھیار اور فنڈ مہیا کرا رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان مسلمانوں اور کشمیر کے لوگوں کا حقیقی دشمن ہے۔وہ ایک لاکھ سے زائد افراد کے قتل اور کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کے لئے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو حمایت جاری رکھ کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔
رویندر رینانے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ ہمارے پاس مودی جیسا مضبوط وزیر اعظم ہیں جو پاکستان اور اس کے یہاں کے دہشت گردوں کی کسی بھی جرات کا منھ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہماری سیکورٹی فورسز کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔