Latest News

تقریب کے دوران انوشکا نے کوہلی کے ہاتھوں پر Kiss، ویڈیو ہوئی وائرل

تقریب کے دوران انوشکا نے کوہلی کے ہاتھوں پر Kiss، ویڈیو ہوئی وائرل

سپورٹس ڈیسک : دہلی اور ضلع کرکٹ یونین ( ڈی ڈی سی اے ) نے جمعرات کو آنجہانی لیڈر اور ملک کے سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیتلی کی یاد میں فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کا نام بدل کر ارون جیتلی سٹیڈیم رکھا ۔ کرکٹ میں ان کے تعاون کے مد نظر فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم کے نئے پویلین سٹینڈ کا نام بھی ان کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ اس تقریب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ بھی موجود رہیں ۔  جس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے اور ویڈیو میں صاف دکھ رہا ہے کہ تقریب کے دوران ہی انوشکا شرما نے اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے ہاتھ پر کس Kiss کر لیا ۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on


اس تقریب میں کوہلی نے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر اعزاز ملے گا ۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کہوں ۔ کیونکہ میرا پریوار ، میری اہلیہ، بھائی  سبھی یہاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2001 میں زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران میرے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے مجھے دو ٹکٹ دئیے ۔ مجھے یاد ہے کہ جواگل شری ناتھ کے آٹو گراف کے لئے میں نے گیلیری پھاند دی تھی ۔ میں اپنے بھائی کو بتا رہا تھا کہ ہم کہاں سے کہاں آ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی سٹیڈیم میں میرے نام سے پویلین ہونا ایک خواب جیسا ہے ۔ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top