ممبئ :10 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )لاگو ہونے کے بعد، ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے ایک بار پھر اس کی مخالفت میں آواز اٹھائی ہے۔ 11 دسمبر کو پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کئے جانے کے بعد سے ہی فلم میکر سی اے اے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، اب انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے خاندان کے خلاف ایک ذاتی حملہ کیا ہے۔
https://twitter.com/anuragkashyap72/status/1215705548705783808?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215705548705783808&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fanurag-kashyap-wants-pm-modi-to-prove-his-father-birth-certificate-1110305 سی اے اے کے لاگو ہونے کے بعد، یہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم پناہ گزینوں کو اب سے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔انوراگ اکثر ٹویٹر پر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔اسی ترتیب میں سی اے اے کی مخالفت کرتے ہوئے، انوراگ کشیپ نے وزیر اعظم مودی کے خلاف ہندی میں ٹویٹ کیا۔انہوں نے وزیراعظم مودی کے تعلیم یافتہ ہونے کے ثبوت مانگے اور کہا کہ وہ وزیر اعظم کی' پالیٹیکل سائنس 'کی ڈگری دیکھنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/anuragkashyap72/status/1215704247141986304?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1215704247141986304&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fanurag-kashyap-wants-pm-modi-to-prove-his-father-birth-certificate-1110305 کشیپ یہیں نہیں رکے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کو اپنے والد اور اپنے پورے خاندان کا برتھ سرٹیفکیٹ ملک کو دکھانا چاہئے ۔تبھی وہ شہریوں سے کاغذات مانگ سکتے ہیں۔ فلم ساز نے مخالفت کے طور پر ہیش ٹیگ #f**kCAAکو ٹرینڈ کرنے کی اپیل کی۔ہندی میں لکھے گئے مختلف ٹویٹس میں، فلم میکر کشیپ نے لکھا کہ میں وزیر اعظم کی 'اینٹائر پالیٹیکل سائنس' کی ڈگری دیکھنا چاہتا ہوں، جو ہم پر سی اے اے لاگو کر رہے ہیں۔پہلے ثابت کرو کہ مودی پڑھے لکھے ہیں۔پھر ہم بات کریں گے۔
آج سی اے اے نافذ ہو گیا ہے پہلے مودی سے کہو کہ وہ اپنے ڈاکیومینٹس ' پالیٹکل سائنس 'کی ڈگری کے ساتھ ساتھ اپنے والد اور خاندان کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں۔ پھر ہم سے ڈاکیومینٹس مانگے۔
27k
98k