Latest News

ایودھیا فیصلے پر بالی وڈ نے کی  امن قائم رکھنے کی اپیل، کہا- ہندو- مسلم نہیں، ہندوستانی بن کرسوچنا

ایودھیا فیصلے پر بالی وڈ نے کی  امن قائم رکھنے کی اپیل، کہا- ہندو- مسلم نہیں، ہندوستانی بن کرسوچنا

ایودھیا تنازعہ پر فیصلہ آنے سے چند منٹ پہلے بالی بہت سے ادکاروں نے  لوگوں  امن وامان  بر قرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  اس معاملے پر  ہندو- مسلم نہیں بلکہ ہندوستانی بن کر سوچنا ۔اسی کڑی میں با لی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے ٹویٹ کر لوگوں سے امن اور سکون برقرار رکھنے کی اپیل کی۔سورا بھاسکر نے اپنے جذبات کو کااظہار کرنے کے لئے  بھجن کی  دو لائنیں لکھیں۔


 انہوں نے لکھا' رگھوپتی راگھو راجہ رام .. سب کو انتی دے بھگوان' ، جس کا مطلب ہے کہ خدا سب کو سد بدھ دے۔یہ بھجن  دنیا کو عدم تشدد کا متن پڑھانے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا پسندیدہ بھجن تھا۔ بالی وڈ کے دگج  اداکار انوپم کھیر نے بھی  ٹویٹ کرکے ایودھیا پر فیصلہ آنے کے بعد لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔انوپم کھیر نے لکھا کہ  ' اللہ تیرو نام، ایشور تیرو نام۔سب کو سمتی دے بھگوان'


انوپم کھیر کی ٹویٹ کی بھی لوگوں نے مخالفت کی ہے اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف کبھی نہیں بولتے ہیں۔
بتا دیں کہ ہفتہ  (9نومبر) کو سپریم کورٹ  نے سالوں سے لٹکے ہوئے ایودھیا معاملے پر فیصلہ سنا دیا ہے۔اس معاملے کو لے کر تمام سیاستدان اور بالی وڈ مشہور شخصیت ٹویٹ کرکے امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top