Latest News

انوپم کھیرنے نصیرالدین شاہ پر کیا پلٹ وار، کہا- میرے خون میں ہندوستان ہے ، (ویڈیو)

انوپم کھیرنے نصیرالدین شاہ پر کیا پلٹ وار، کہا- میرے خون میں ہندوستان ہے ، (ویڈیو)

ممبئی :ملک میں ہر طرف شہریت قانون کو لے کر احتجاج جاری ہے۔بہت سے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اس کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ  اس معاملے میں بالی وڈ بھی منقسم نظر آ رہا ہے۔بالی وڈ کے کئی ستارے جہاں شہریت قانون کو صحیح بتا رہے ہیں تو وہیں بہت سے ایسے بھی ستارے ہیں جو سی اے اے کی متحد ہوکر مخالفت کر رہے ہیں۔  دگج  فلم ایکٹر نصیر الدین شاہ بھی شہریت قانون کے خلاف ہیں۔

PunjabKesari
نصیرالدین نے اس قانون کو مسلمان مخالف بتایا۔اتنا ہی نہیں اپنی بات کورکھتے ہوئے انہوں نے  دگج ایکٹر انوپم کھیر کی کافی تنقید کی تھی ،جس کا اب انوپم کھیر نے کرارا جواب دیا ہے۔ انوپم کھیر نے اپنے  ٹویٹر اکاؤ نٹ پر ایک ویڈیو  شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ '  جناب نصیر الدین شاہ صاحب کے لئے میرا  محبت بھرا پیغام !!! وہ مجھ سے بڑے ہیں،عمر میں بھی اور تجربے میں بھی ۔میں ہمیشہ ان کے فن کی عزت کرتا آیا ہوں اور کرتا رہوں گا۔پر کبھی کبھی کچھ باتوں کا دو ٹوک جواب دینا بہت ضروری ہوتا۔یہ ہے میرا جواب۔

https://twitter.com/AnupamPKher/status/1219973369564626946?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219973369564626946&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fanupam-kher-reply-to-naseeruddin-shah-and-share-this-video-1115013
انوپم کھیر نے  شیئر کی اپنی ویڈیو میں کہا کہ  جناب نصیر الدین شاہ صاحب میں نے آپکا انٹرویو دیکھا، جس میں آپ نے مجھے مسخرا اور  چاپلوس بتایا۔اس تعریف کے لئے شکریہ،لیکن  میں آپ کو اور آپ کی باتوں کو بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا ہوں۔اگرچہ میں نے آپ کی  کبھی برائی نہیں کی، پر اب ضرور کہنا چاہوں گا کہ آپ نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوری زندگی فرسٹیشن میں گزاری۔

PunjabKesari
 انوپم کھیر نے ویڈیو میں کہا کہ  'اگر آپ دلیپ کمار صاحب، امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، شاہ رخ خان اور وراٹ کوہلی کی تنقید کر سکتے ہیں، پھر مجھے یقین ہے کہ میں مہان سنگت میںہوں۔ ان میں سے کسی نے بھی آپ کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔کوئی بھی آپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ بات نہیں کر رہے ہیں۔یہ تمام وہ اشیا ء ہیں  جن کا آپ برسوں سے استعمال کر تے آئے ہیں۔

PunjabKesari
اس کی وجہ سے کیا صحیح ہے کیا غلط اس کا آپ کو فرق ہی پتہ نہیں چلتا ہے۔میری برائی  کرکے اگر آپ ایک دو دن کے لئے سرخیوں میں آتے ہیں تو میں آپ کو یہ خوشی  بھینٹ کرتا ہوں۔ بھگوان  آپ کو خوش رکھے۔ آپ کا خیر خواہ انوپم۔اور آپ جانتے ہیں میرے میں کیا ہے؟ میرے خون میں ہے ہندوستان۔



Comments


Scroll to Top